ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی قیادت میں عرب اتحاد یمن میں جنگی جرائم میں ملوث ہے: ہیومن رائٹس واچ

سعودی قیادت میں عرب اتحاد یمن میں جنگی جرائم میں ملوث ہے: ہیومن رائٹس واچ

Thu, 13 Oct 2016 15:49:40    S.O. News Service

ریاض13؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)حقوقِ انسانی کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے الزام عائد کیا ہے کہ یمن میں فضائی کارروائیوں میں سرگرم سعودی قیادت میں عرب اتحادی فورسز جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق یمنی دارالحکومت صنعا میں جنازے کے ایک اجتماع پر بمباری جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ اس حملے میں استعمال ہونے والا میزائل ممکنہ طور پر امریکی ساختہ تھا۔ آج جمعرات کے روز ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں قریب 140 افراد ہلاک جب کہ کم از کم 600 زخمی ہوئے، جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی تھی۔


Share: